ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسٹیل برڈج کا تعمیری کام مقررہ وقت پر مکمل ہوگا فروری میں بی بی ایم پی بجٹ،10ہزار کروڑ روپئے تک ہونے کا امکان: سمپت راج

اسٹیل برڈج کا تعمیری کام مقررہ وقت پر مکمل ہوگا فروری میں بی بی ایم پی بجٹ،10ہزار کروڑ روپئے تک ہونے کا امکان: سمپت راج

Wed, 07 Feb 2018 11:18:31    S.O. News Service

بنگلورو،6؍فروری(ایس او نیوز) میئر سمپت راج نے کہا کہ گزشتہ ماہ10؍جنوری سے شہر کے شیوانندا سرکل سے قریب شروع کئے گئے اسٹیل برڈج کے تعمیری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سمپت راج نے بتایا کہ ان تعمیری کاموں کیلئے درکار اراضی کو تحویل میں لینے کے لئے جملہ50کروڑ روپئے معاوضہ کے طورپر جاری کرنے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ فی الوقت 20کروڑ روپئے اراضی مالکان کو اداکئے جاچکے ہیں۔مےئر نے بتایا کہ 485میٹر طویل اسٹیل برڈج شیوانندا سرکل سے ریس کورس کے درمیان تعمیر کی جارہی ہے۔ میجسٹک کیمپے گوڈا بس اسٹانڈ،ریلوے اسٹیشن، ملیشورم، راجاجی نگر سمیت ویسٹ ڈویژن کے کئی علاقوں میں آمدورفت رکھنے والی سواریوں کو اسٹیل برڈج کافی کارآمد ہوگا۔ اور اس علاقے میں ٹریفک اژدھام بھی کم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم وی آر انفراسٹراکچر کمپنی کو تعمیری کام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مذکورہ کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کاموں میں تیزی لاتے ہوئے مقررہ وقت پر تعمیری کام مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جون2016سے ہی اس برڈج کے تعمیری کام شروع ہونے والے تھے۔ لیکن چند تنظیموں اور ماحولیات کے کارکنان نے مخالفت کی اور یہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہونے کی وجہ سے بی بی ایم پی کو تعمیراتی کام شروع کرنے میں تاخیر ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے بی بی ایم پی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایاہے۔ اس برڈج کے تعمیری کام شروع کئے گئے ہیں۔ مےئر سمپت راج نے بتایا کہ بی بی ایم پی نے فٹ پاتھ بیوپاریوں کے سروے کا کام مکمل کرلیاہے۔ 11؍فروری سے10؍ہزار فٹ پاتھ بیوپاریوں کے لئے بی بی ایم پی اپنا شناختی کارڈ جاری کرے گا۔ بقیہ15؍ہزار بیوپاریوں کو25؍فروری سے شناختی کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ مےئر سمپت راج نے بتایا کہ رواں سال کا بی بی ایم پی بجٹ رواں ماہ کے آخر تک پیش کردیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت16؍فروری کو اپنا بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ اس بجٹ کے پیش کئے جانے کے10دنوں میں بی بی ایم پی بجٹ پیش کرنے کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی ٹیکس اینڈ فائنانس اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین ایم مہادیو بجٹ کے سلسلے میں افسران کے ساتھ اجلاس کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتہ میں شہر کے مجموعی ترقی کے متعلق رائے اور تجاویز پیش کرنے کے لئے مختلف اداروں اور تنظیموں کے عہدیداران، صنعت کاروں، کنڑا نواز تنظیموں اور اخباری نمائندوں کے ساتھ خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ مےئر نے بتایا کہ ہر سال شہر کی آبادی میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو اس مرتبہ بی بی ایم پی بجٹ10ہزار کروڑ روپیوں کو پارکرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم پی بجٹ عوام پرور بجٹ ہوگا۔ اس موقع پر مےئر کے ہمراہ کارپوریٹر سمپت کمار، چیف انجینئر کے ٹی ناگراج سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ 


Share: